راولپنڈی (کرائم رپورٹر )سی پی او سید خالد ہمدانی کی قیادت میں راولپنڈی پولیس کی جرائم پر بہترین گرفت، جرائم کی شرح میں ریکارڈ کمی،سال 2023 کی نسبت 2024 میں کمی اور اسی طرح سال 2024 کی نسبت رواں سال جرائم کی شرح میں مزید اور واضح کمی ریکارڈ کی گئی،راولپنڈی پولیس شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور تحفظ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی قیادت میں راولپنڈی پولیس کی جرائم پر بہترین گرفت، جرائم کی شرح میں ریکارڈ کمی ہوئی،سال 2023 کی نسبت 2024 میں کمی اور اسی طرح سال 2024 کی نسبت رواں سال جرائم کی شرح میں مزید اور واضح کمی ریکارڈ کی گئی،رواں سال کار چھیننے کے واقعات میں مزید 83 فیصد کمی ریکارڈ،دیگر گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں مزید 78 فیصد کمی ریکارڈ،موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات میں مزید 41 فیصد کمی ریکارڈ،کار چوری کے واقعات میں مزید 38 فیصد کمی ریکارڈ،دیگر گاڑیوں کی چوری کے واقعات میں مزید 54 فیصد کمی ریکارڈ،سرقہ بالجبر کے واقعات میں مزید 23 فیصد کمی ریکارڈ، ڈکیتی کے واقعات میں مزید 20 فیصد کمی ریکارڈ،گزشتہ سال بھی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی.
تاہم رواں سال کی کارکردگی گزشتہ سال کے مقابلے میں مزید بہتر اور جرائم میں کم ترین شرح کی عکاس ہے،جرائم میں ریکارڈ کمی واضح طور پر راولپنڈی پولیس کی موثر و مربوط پولیسنگ کا ثبوت ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور تحفظ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

