وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر راولپنڈی میں 13 ارب روپے کے سگنل فری فلائی اوورز اور انڈر پاسز منصوبے کا آغاز

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی کے شہریوں کے لیے سگنل فری فلائی اوور اور انڈر پاس 13 ارب روپے کی لاگت سے تین پراجیکٹ جس میں کچہری چوک، افتخار جنجوعہ روڈ ، جناح پارک، 13 ارب روپے کی لاگت سےآٹھ ماہ میں مکمل کیا جائے ، راولپنڈی کے شہریوں کے لیے وزیر اعلی مریم نواز نے راولپنڈی کہ یہ پراجیکٹ شروع کیے ہیں اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب نے محکمہ ہائی وے پنجاب کو 13 ارب روپے فراہم کر دیے ہیں یہ پراجیکٹ تین نومبر سے شروع ہوا اور آٹھ ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا جائے گا .

ذرائع کے مطابق پنجاب ہائی وے کے ایس ای طاہر اکرم راؤ، ایکسین رانا قمر علی ثاقب اور ایس ڈی او مصب علی اس پراجیکٹ کی نگرانی کریں گے تین پروجیکٹس کا ٹھیکہ محکمہ ہائی وے پنجاب نے ایف ڈبلیو کو دیا ہے جس نے کچہری چوک پر ابتدائی کام شروع کر دیا ہے ذرائع کا کہنا ہے افتخار جنجوعہ پروجیکٹ پانچ ارب 14 کروڑ 41 لاکھ میں مکمل ہوگا ، جبکہ 2 ارب 55 کروڑ 70 لاکھ جناح پارک 3 ارب 90 کروڑ 68 لاکھ کچہری چوک انڈر پاس اور فلائی اوور بنائے جائیں گے۔جبکہ ان تینوں پروجیکٹس کی تعمیر کے دوران محکمہ ہائی وے راولپنڈی نے مختلف سروسز کے لیے 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس میں سوئی گیس و دیگر زمین کی ایکوزیشن کے لیے رکھے گئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ کچہری چوک پروجیکٹ کی تعمیر آٹھ ماہ میں مکمل ہوگی.

جبکہ اس پروجیکٹ کے راستے میں آنے والے مختلف مکانات دفاتر بھی شامل ہیں جن کو محکمہ ہائی وے پنجاب نے 81 کروڑ روپے کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔ ان تینوں پروجیکٹس کی تعمیر ایف ڈبلیو کرے گا جبکہ ان پر سپیشل نگرانی کے لیے ایس ای محکمہ ہائی وے راولپنڈی ایکسین ہائی وے کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ اس پروجیکٹ کے معیار کو بہتر بناتے ہوئے اس کی خصوصی نگرانی کے ساتھ معیار کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ہائی وے پنجاب نے مذکورہ بلا تینوں پروجیکٹس کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو کو دے دیا ہے جس نے کچہری چوک انڈر پاس فلائی اوور کے پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا ہے جبکہ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں مذکورہ بالا روٹس پر تقریبا دو لاکھ سے زائد گاڑیاں اتی جاتی ہیں جن کو متبادل روٹ فراہم کر دیا گیا ہے۔