لیبیا کشتی حادثے کے 2 ملزمان کو 20،20 سال قید اور 14،14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر )سپیشل جج سینٹرل گوجرانوالہ کی عدالت نے لیبیا کشتی حادثے کے مقدمہ نمبر 2023/222 میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے ندیم اسلم اور محمد اسلم کو 20،20 سال قید بامشقت اور 14،14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی ہے۔

ملزمان کو امیگریشن آرڈیننس کے تحت 20 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ سمگلنگ آف مائیگرنٹس ایکٹ کے تحت 20 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ سنایا گیا۔ مجرموں نے اللہ دتہ نامی شہری کو 25 لاکھ روپے کے عوض غیر قانونی طور پر لیبیا سے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی تھی سال 2023 میں ہونے والے کشتی حادثے میں متاثرہ شہری لاپتہ ہو گیا تھا۔ مقدمے میں شریک ملزم محمد ممتاز کو پہلے ہی اسی مقدمے میں 20 سال قید بامشقت اور 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

مزید برآں، مذکورہ ملزمان 2023 کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھے اور مقدمہ نمبر 23/203 میں انہیں 40 سال قید بامشقت اور 28 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی دی جا چکی ہے ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے کی پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل اصفہان اکرم کنگ نے کی، جبکہ مقدمے کی تفتیش سب انسپکٹر محمد ندیم نے انجام دی۔