اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ زندگی میں انسان ہارنے اور گرنے سے بہت کچھ سیکھتا رہتا ہے،ہر قوم پر لازم ہوتا ہے کہ وہ اپنی اگلی نسل کے لیے راستہ بنا کر جائے۔اتوار کو نجی یونیورسٹی کی انٹر یونیورسٹی روئنگ چیمپین شپ کی اختتامی تقریب سے مشعال ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتنا ہم جسمانی طور پر مضبوط ہوں گے اتنی زیادہ ہی صلاحیتیں سامنے آئیں گے،ایسے مقابلوں سے تعلیمی اداروں میں سپورٹس میں سپرٹ ظاہر ہوتا ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ یونیورسٹی ہونے والے مقابلوں سے میں بہت زیادہ متاثر ہوئی ہوں،زندگی میں بہت سارے چیلنجز ہوتے ہیں،وہاں اپنا اپ منوانا بہت ضروری ہوتا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ فیصلے اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہوتے ہیں انسان کوشش جاری رکھنی چاہیے،جدوجہد جاری رکھیں آخری روز فیصلہ ہوگا کہ جیت اور ہار کس کی حصے میں آئی۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں انسان ہارنے اور گرنے سے بہت کچھ سیکھتا رہتا ہے،ہر قوم پر لازم ہوتا ہے کہ وہ اپنی اگلی نسل کے لیے راستہ بنا کر جائے۔

