سیاسی پارٹی جماعتِ اسلامی کا آبپارہ چوک میں مہنگائی اور پٹرولیم قیمتوں کے خلاف احتجاج

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) جماعتِ اسلامی کا آبپارہ چوک میں مہنگائی اور پٹرولیم قیمتوں کے خلاف احتجاج اسلام آباد میں آج سیاسی پارٹی جماعتِ اسلامی پاکستان کے زیرِ اہتمام آبپارہ چوک میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں پٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ کیا گیا، یہ سیاسی پارٹی جماعتِ اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کی ملک گیر اپیل پر کیا گیا، جس کا مقصد پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔

احتجاجی مظاہرے کی قیادت سیاسی پارٹی جماعتِ اسلامی اسلام آباد کے رہنما نصراللہ رندھاوا نے کی، مظاہرین کی بڑی تعداد آبپارہ چوک اور اس کے گرد و نواح میں جمع ہوئی اور حکومت مخالف نعرے لگائے، مظاہرین نے پٹرولیم لیوی میں فوری کمی، بجلی و پٹرول کی قیمتوں میں نمایاں ریلیف اور اضافی ٹیکسز کے خاتمے کا مطالبہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے اور حکومت کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں.

احتجاج کے دوران شرکاء نے حکومت سے اپیل کی کہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ روزمرہ ضروریات زندگی مزید مہنگی نہ ہوں، مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی, دوسری جانب احتجاج کے باعث آبپارہ چوک اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا، سیاسی پارٹی جماعتِ اسلامی پاکستان نے عندیہ دیا ہے کہ اگر پٹرولیم قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہ کی گئی تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا۔