وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سینئر صحافی حاجی محمد نواز رضا اور طارق محمود سمیر کے کزن کے جواں سال بیٹے کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سینئر صحافی حاجی محمد نواز رضا اور سینئر صحافی طارق محمود سمیر کے کزن نوید مرحوم کے جواں سال بیٹے کے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ کم عمری میں زندگی کا چراغ بجھ جانا اپنے پیاروں کے لیے ناقابلِ تلافی صدمہ ہے۔ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔