پاکستان کا پہلا عالمی مقابلہ حسنِ قرات: تیسرے دن 13 ممالک کے قراء نے حصہ لیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان کا پہلا عالمی مقابلہ حسنِ قرات تیسرے روز بدھ کو بھی جاری رہا۔ سیمی فائنل اور فائنل آج (جمعرات) 27 نومبر کو جبکہ اختتامی تقریب ہفتہ 29 نومبر کو ہوگی بدھ کو کنونشن سینٹر میں مقابلے کے تیسرے روز دنیا کے 37 اسلامی ممالک کے 25 سے 35 سال کے قراء نے حصہ لیا۔ قاری سید صداقت علی نے مقابلے کے چیف آرڈینیٹر اور چیف جج کے فرائض سر انجام دیے۔ دیگر ججوں میں کویت کے قاری الشیخ حمد اصنامی، جامعہ الازہر مصر کے قاری حمد اللہ محمد ابراہیم، ایران کے قاری غلام رضا اصفہانی، اور پاکستان کے قاری فیاض علوی، قاری احمد میاں تھانوی، ڈاکٹر اکرام اللہ محسن، قاری محمد ابراہیم کاسی اور قاری وجاہت رضا شامل ہیں۔

تیسرے دن مراکش، ترکیہ، کیمرون، گنی بساؤ، ماریطانیہ، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، یوگنڈا، ایران، افغانستان، بینن، ٹوگو اور ملائیشیا کے 13 قرا نے حصہ لیا۔ چھ گروپوں کے قراء میں سے شارٹ لسٹ ہونے والے افراد سیمی فائنل میں حصہ لیں گے، جبکہ فائنل جمعرات 27 نومبر اور اختتامی تقریب ہفتہ 29 نومبر کو منعقد ہوگی۔