راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )حاجی عبد الحکیم ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام فضائیہ کالونی کمیونٹی سنٹر میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں دس زیر تعلیم طلبہ و طالبات کو امدادی چیک تقسیم کیے گئے تقریب کی میزبانی ملک نعیم اعوان نے کی، قاسم اعوان نے تلاوت قرآن پاک اور طلحہ یونس اعوان نے نعت پیش کی۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے زیر اہتمام امدادی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہی دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرجن جنرل (ر) کرامت، جنرل (ر) ریاض چوہان، ڈاکٹر کاشف قیوم اعوان، پروفیسر مظفر، سابق ڈپٹی کمشنر جمیل احمد خان، پناہ کے سیکرٹری جنرل ثناء اللہ گھمن، ڈاکٹر انوار، ڈاکٹر اسماء اور بریگیڈئیر منصور احمد صدیقی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر عبد القیوم اعوان نے تمام ڈونرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹرسٹ کے تحت امدادی کاموں اور خاص طور پر اتفاق نگر ہسپتال کی مکمل فعالیت کے عزم کا اظہار کیا۔ دیگر معروف شخصیات میں سردار بابو محمد عرفان، ظفر اقبال، وقار فانی مغل، دانش، عبد الرزاق، جنرل (ر) عاشور خان، سلام خان، بریگیڈئیر (ر) ناصر، ائیر مارشل (ر) خداداد خان اور ڈاکٹر احمر شامل تھے تعلیمی وظائف حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں بسمہ فریدون، منیبہ، اقراء عرفان، ابوزر، نور الایمان، حدیقہ اقبال، عبیرہ فاطمہ، احسن رشید، علشبہ اور ادیبہ رزاق شامل ہیں

