راولپنڈی (بیورو رپورٹ ) انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کے زیر اہتمام اظہارِ یکجہتی شہداء پاک فوج کے اعزاز میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، دیگر مہمانان گرامی میں ایم پی اے راجہ حنیف ایڈووکیٹ ، ضیاء اللہ شاہ، اسما عباسی، سابقہ میئر سردار نسیم ،ڈپٹی میئر چوہدری طارق محمود ، راحت قدوسی، ارشد اعوان ، حامد عباسی، جاوید مغل ، خواجہ شہزاد سمیت چیئرمینز وائس چیئرمینز کونسلر نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ فوج پورا پاکستان ہے، قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت، امن اور استحکام کے لئے پاک فوج نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں، شہداء کی قربانیاں قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کے لئے ہم سب متحد ہیں، دشمن کے ہر ناپاک عزائم کے سامنے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام اپنے شہداء کے عظیم مشن کو سلام پیش کرتی ہے اور اپنے وطن کے دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،تقریب میں تاجران کمرشل مارکیٹ، کاروباری شخصیات، سول سوسائٹی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا،اس موقع پر سرپرست اعلیٰ راجہ اسد حمید، گروپ لیڈر نقی شاہ، چیئرمین مشتاق مغل، وائس چیئرمین حماد قریشی، صدر ملک سہیل اعوان، سینئر نائب صدر راجہ اسلم کیانی، جنرل سیکرٹری راجہ ظفر یوسف، جوائنٹ سیکریٹری طاہر اسماعیل سمیت انجمن تاجران کے عہدیداران نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں نائب صدور ارشد مغل، وقاص عباسی، شیخ راحیل، زبیر عباسی، راجہ راشد محمود، پریس سیکرٹری راجہ متیع الرحمن، فنانس سیکریٹری افتخار علی، محفوظ خان جبکہ ایگزیکٹو باڈی کے ارکان چوہدری عمران گجر، وقار بھٹی، عامر عباسی، علی پاشا، ملک احسن، اویس بٹ، راجہ آصف، چوہدری عثمان شانی، محمد زاہد قریشی، راجہ عبدالرحمان، مجاہد ریاض، شیخ طیب، چوہدری عمیر، غلام عباس، ملک طارق، محمد شاہد، خرم انصاری، محمد عقیل، وقاص حبیب، عبدالشکور کیانی، عدنان یامین اور ریاست شاہ بھی شریک تھے،تقریب کے اختتام پر پاکستان کی ترقی، امن اور سلامتی کے لیے دعا کی گئی،انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ راولپنڈی نے بھرپور شرکت پر تاجران، عوام اور شہریوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے۔

