سوشل میڈیا پر بدعنوانی کی شکایت، سی پی او کے حکم پر کانسٹیبل گرفتار و معطل

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سوشل میڈیا پر کانسٹیبل کی بدعنوانی کی شکایت سامنے آنے کا معاملہ،سی پی او سید خالد ہمدانی کے حکم پر مذکورہ کانسٹیبل کے خلاف تھانہ چکلالہ میں مقدمہ درج،بدعنوانی میں ملوث کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا،مذکورہ کانسٹیبل کو معطل کر کے چارج شیٹ جاری کی جاچکی ہے،اختیارات سے تجاوز اور بدعنوانی قطعاً برداشت نہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کانسٹیبل کی بدعنوانی کی شکایت سامنے آنے کے معاملہ پرسی پی او سید خالد ہمدانی کے حکم پر مذکورہ کانسٹیبل کے خلاف تھانہ چکلالہ میں مقدمہ درج کرلیا،بدعنوانی میں ملوث کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا،مذکورہ کانسٹیبل کو معطل کر کے چارج شیٹ جاری کی جاچکی ہے،سی پی او سیدخالد ہمدانی کاکہنا تھا کہ محکمانہ وقار کو مجروح کرنے والا ہم میں سے نہیں، کڑا احتساب کریں گے،اختیارات سے تجاوز اور بدعنوانی قطعاً برداشت نہیں۔