ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ فی الحال کسی نئے رشتے کے لیے تیار نہیں ہوں ، بھارت کے رئیلٹی شو ’بگ باس 20‘ کا گرینڈ پریمئر گزشتہ دنوں ہوا جس میں سلمان خان ایک بار پھر شو کی میزبانی کرتے نظر آئے ، پروگرام کے دوران اپنی ذاتی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے بگ باس سے مزاحیہ انداز میں مخاطب ہو کر کہا کہ بگ باس ’آپ بھی سنگل، میں بھی سنگل ہوں۔‘
اس موقع پر بگ باس نے کہا کہ میں سنگل رہتے ہوئے خوش ہوں، جس پر سلمان خان نے برجستہ واضح کیا کہ میں بھی فی الحال کسی نئے رشتے کیلئے تیار نہیں ہوں ، سلمان خان کی سنگل حیثیت ’بگ باس‘ میں اکثر گفتگو کا موضوع بنتی رہی ہے، اس سے قبل ’بگ باس 16‘ کے سیٹ پر بھی انہوں نے کہا تھا کہ غیر شادی شدہ رہنا مکمل طور پر میرا اپنا انتخاب نہیں تھا۔
واضح رہے کہ سلمان خان ماضی میں بھی کئی مرتبہ شادی اور رشتے سے متعلق سوالات کا سامنا کر چکے ہیں، ان کی سابقہ رومانوی زندگی میں ایشوریا رائے بچن، سومی علی، سنگیتا بجلانی اور کترینہ کیف کے نام زیرِ گردش رہے ہیں، تاہم ان میں سے کئی تعلقات کبھی باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کئے گئے۔
بالی ووڈ سلمان خان نے اس موقع پر یہ بھی کہا تھا کہ میں عہد سے خوفزدہ نہیں، بلکہ جب کسی چیز کا عہد کرتا ہوں تو اسے نبھاتا ہوں ، انہوں نے خواتین کے احترام پر بھی زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں خواتین کا احترام کرتا ہوں اور ہمیشہ کرتا رہوں گا۔

