اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی وزارتِ ریلوے پہنچے جہاں وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں وزرا کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پاکستان ریلوے سے متعلق مختلف امور اور جاری اصلاحاتی اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے سال 2025 میں پاکستان ریلوے میں متعارف کروائی گئی انقلابی تبدیلیوں پر وفاقی وزیرِ داخلہ کو بریفنگ دی۔ ریلوے نظام میں بہتری، مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی، اور ادارہ جاتی اصلاحات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
دونوں وزرا نے سیکیورٹی، آپریشنل بہتری اور اصلاحاتی عمل میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ریلوے میں کیے جانے والے اصلاحاتی اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کی افادیت پر اطمینان کا اظہار کیا ملاقات کے اختتام پر دونوں وزرا نے پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور عوام کو معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

