تھانہ نصیر آباد ،ڈکیتی اور وہیکلز و دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار،

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ نصیر آباد کی کارروائی،ڈکیتی اور وہیکلز و دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار،مسروقہ مہران کار، 4 موٹر سائیکل، نقدی 1 لاکھ 88 ہزار روپے،4 موبائل فون، لیپ ٹاپ، ایل سی ڈی، آرٹیفیشل جیولری اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور وہیکلز و دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتارکر لیا،زیر حراست گینگ سے مسروقہ مہران کار، 4 موٹر سائیکل، نقدی 1 لاکھ 88 ہزار روپے،4 موبائل فون، لیپ ٹاپ، ایل سی ڈی، آرٹیفیشل جیولری اور اسلحہ برآمدہوا، ایس پی پوٹھوہارطلحہ ولی کاکہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو قیمتی اثاثہ سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔