پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کاروائی 302 قتل اور ڈکیتی میں ملوث A کیٹگری اشتہاری مجرم گرفتار

راولپنڈی( کرائم رپورٹر ) پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس پی فیصل سلیم اور ڈی ایس پی محمد عرفان بٹ کی زیر ھدایات جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کرتے ہوۓ پٹرولنگ پوسٹ 22 میل سے پوسٹ انچارج نوید احمد سب انسپکٹر کی زیرنگرانی اسسٹنٹ سب انسپکٹر ارشد محمود اور ان کی ٹیم نے دوران چیکنگ تھانہ عیدگاہ اور تھانہ بوٹ بیسن کراچی کے درج مقدمات کا قتل اور ڈکیتی کا مجرم اشتہاری فواد خان ولد جاوید خان سکنہ کراچی کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔ افسران نے پٹرولنگ ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور مزید محنت ، لگن اور ایمانداری سے فرائض کی انجام دہی کی ہدایات دیں۔ پٹرولنگ پولیس جرائم کی روک تھام اور سرکوبی کیلیے کوشاں ہے۔