اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر )سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے وفاقی وزیر بحری امور کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور جنید انوار چوہدری کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر حمزہ شہباز نے مرحومہ کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ جنید انوار چوہدری کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے دکھ میں شریک ہیں۔

