گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےسابق گورنر اقبال ظفر جھگڑا کی ملاقات،صوبے کے مجموعی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا

پشاور (بیورو رپورٹ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےسابق گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کی جس دوران صوبے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا ترجمان گورنر ہائوس کے مطابق اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ملک طارق اعوان ، ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیر بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں ملک کے سیاسی حالات ، صوبے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔