اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزارت قومی غذائی تحفظ اور تحقیق نے 14 دسمبر 2025 کو شائع ہونے والے ڈان کے مضمون “Seed watchdog cutbacks spark yield fears” کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مضمون میں پاکستان کے بیج سیکٹر میں جاری اصلاحات اور جدید اقدامات کو مکمل طور پر اجاگر نہیں کیا گیا وزارت نے بتایا کہ گزشتہ برسوں میں بیج کے شعبے میں پالیسیوں کی عدم ہم آہنگی، ضابطہ کاری کے کمزور نفاذ، موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق بہتر اقسام کی کمی اور پرانے سرٹیفیکیشن طریقہ کار جیسے مسائل موجود تھے، جنہیں حل کرنے کے لیے حکومت نے Seed (Amendment) Act, 2024 کے ذریعے نیشنل سیڈ ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (NSDRA) قائم کی اس اقدام کے تحت وفاقی بیج سرٹیفیکیشن اور رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو NSDRA میں ضم کیا گیا اور غیر فنی عملے میں کمی کے ساتھ تکنیکی صلاحیت کو بڑھایا گیا تاکہ ادارہ جدید، مؤثر اور کارکردگی پر مبنی ہو اور بیج کی معیار پر مبنی نگرانی اور خدمات فراہم کر سکے۔
NSDRA کے ڈیجیٹل اقدامات میں مکمل MIS سسٹم شامل ہے جو بیج کمپنیوں کی رجسٹریشن، اقسام کی منظوری، نرسری اور پروسیسنگ پلانٹس کی رجسٹریشن، بین الاقوامی معیار کے مطابق بیج ٹیسٹنگ اور مارکیٹ مانیٹرنگ تک تمام عمل کی شفاف نگرانی ممکن بناتا ہے۔ سچائی برائے لیبلنگ اسکیم (Truth in Labelling Scheme) متعارف کروا کر شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا گیا ہے ادارے کی کامیابیوں میں 430 غیر مطابقت رکھنے والی بیج کمپنیوں کی منسوخی، تحقیق اور ترقی کی صلاحیت کی بنیاد پر کمپنیوں کی درجہ بندی، زیتون، آم اور سٹرکٹس کے لیے بین الاقوامی سرٹیفیکیشن پروٹوکولز کا نفاذ، اور 221,731 میٹرک ٹن گندم کے بیج کی صوبوں میں حرکت کو باقاعدہ کرنا شامل ہیں۔ سندھ میں موجودہ ربیع سیزن میں سرٹیفائیڈ بیج کی تبدیلی کی شرح 67 فیصد رہی NSDRA نے تحقیق، اقسام کی ترقی اور جدت کے لیے ہم آہنگی مضبوط کی، 208 بہتر اقسام کی منظوری دی، اور CGIAR مراکز سے اعلیٰ معیار کے جرماپازم کی درآمد میں سہولت فراہم کی۔ 3 دسمبر 2025 کو مختلف زرعی تحقیقاتی اداروں کے سربراہوں کے ساتھ قومی ویریٹی ریسرچ روڈ میپ پر مشاورت کی گئی وزارت نے کہا کہ NSDRA کے اقدامات سے بیج سیکٹر جدید، مؤثر اور جوابدہ نظام میں تبدیل ہو رہا ہے، جس سے کسانوں کو اعلیٰ معیار کے سرٹیفائیڈ بیج کی دستیابی بہتر ہوئی ہے اور ملک میں پیداوار، مزاحمت اور غذائی تحفظ میں اضافہ ممکن ہو ہے .

