این اے 130: الیکشن کمیشن کا نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن برقرار، یاسمین راشد کی درخواست مسترد

لاہور(بیورو رپورٹ) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن درست قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست خارج کر دی ذرائع کے مطابق یاسمین راشد کی جانب سے نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کیا گیا تھا، جس پر الیکشن ٹریبونل کے جج رانا زاہد محمود نے فیصلہ سنایا۔

فیصلے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست کو تکنیکی بنیادوں پر خارج کرتے ہوئے این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو برقرار رکھا گیا واضح رہے کہ گزشتہ برس فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 130 سے نواز شریف نے 1 لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ آزاد امیدوار کے طور پر انتخابی میدان میں اترنے والی یاسمین راشد نے 1 لاکھ 15 ہزار 43 ووٹ حاصل کیے تھے، بعد ازاں ڈاکٹر یاسمین راشد نے انتخابی نتائج کو چیلنج کیا تھا جسے الیکشن ٹریبونل نے مسترد کر دیا۔