ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے نئے سال کے موقع پر پارکوں کی خوبصورتی کے لئے خصوصی اقدامات،

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی کی ہدایات کے مطابق نئے سال کی مناسبت سے نئے عزم کے ساتھ شہر بھر کے پارکس کو خوبصورت بنانے اور سردیوں کی مناسبت سے پارکوں میں لگے پھول پودوں کی نگہداشت کے اقدامات کئے جا رہے ہیں،شہریوں کو بہترین تفریحی و حفاظتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بھی بروئے کارلائے جا رہے ہیں،اس ضمن میں احمد حسن رانجھا کی ہدایت پر تاریخی اہمیت کے حامل لیاقت باغ راولپنڈی کی سجاوٹ اور پودوں پھولوں کو سردی سے بچانے کے اقدامات پر کام سرانجام دیا گیا ہے، گیا، لیاقت باغ میں رنگ برنگے پھول اور پودے بہار کا منظر پیش کر رہے ہیں اور خوبصورتی سے سجی فضا شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ فیملیز بڑی تعداد میں لیاقت باغ کا رخ کرتے ہیں اور بہترین تفریحی سہولیات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

علاوہ ازیں ہارٹیکلچر ایجنسی نئے سال پر ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کا عملہ پوری محنت اور ذمہ داری کے ساتھ باغبانی کے امور انجام دے رہا ہے اور پودوں کی نگہداشت میں مصروف عمل ہے،احمد حسن رانجھا کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کو پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق سرسبز و خوبصورت بنانے اور شہریوں کو صحت مند تفریحی ماحول فراہم کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ شدید سردی میں گرین بیلٹس اور پارکوں میں لگے پودوں اور پھولوں کو مضحر اثرات سے بچانے کے لئے بھی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کا عملہ سرگرمِ عمل ہے.