اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)برسہ فیملی کے ہونہار سپوت اور کولمبس، اوہائیو (امریکہ) کی سٹی کونسل کے نو منتخب رکن چوہدری عبداللہ عنصر برسہ کے اعزاز میں اسلام آباد کلب میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں ملک بھر سے سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔تقریب میں وفاقی دارالحکومت کی سیاسی، سماجی، کاروباری اور دیگر معزز شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکاء میں ملک ابرار احمد (چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کابینہ)، سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر محمد امجد، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما چوہدری افتخار کٹاریاں .
مختلف ٹریڈ یونینز کے نمائندگان، گوجر برادری کی تنظیموں کے عہدیداران، بیوروکریٹس اور سول سوسائٹی کی ممتاز شخصیات شامل تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گوجر یوتھ فورم پاکستان کے مرکزی چیئرمین چوہدری افتخار احمد برسہ نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اہلِ خانہ کے لیے یہ لمحہ باعثِ فخر ہے کہ ان کے خاندان کا ایک فرد بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہا ہے۔ چوہدری عبداللہ عنصر برسہ نے اپنے خطاب میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی .
برسہ فیملی اور تمام شرکاء کا دلی شکریہ ادا کیا اوراس عزم کا اظہار کیا کہ وہ امریکہ میں پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کے مثبت تشخص کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے اور ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔تقریب سے میکائل انور عزیز، چوہدری جہانگیر، ڈاکٹر امجد، انجینئر افتخار، چوہدری افتخار کٹاریاں، چوہدری طارق اور دیگر معزز شخصیات نے بھی خطاب کیا اور چوہدری عبداللہ عنصر برسہ کی کامیابی کو پوری قوم کے لیے باعثِ افتخار قرار دیا۔

