اسلام آباد میں شہریوں کی سہولت کے لیے دو مقامات پر ایم ٹیگ سروس 24 گھنٹے فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے،اسلام آباد میں دو مقامات پر M-Tag سروس 24 گھنٹے فراہمی کا فیصلہ ،اسلام آباد کے شہریوں کو M-Tag کی سروس 24/7 فراہم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ،ڈاریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم کی جانب سے 26 نمبر چونگی اور سترہ میل (پھگراں) ٹول پلازہ پرM-Tag کی سہولت 24 گھٹنے فراہمی کا اعلان کیا گیا ہے ،کچنار پارک سکیٹر I-8 اور سیکٹر F-9 پارک میں قائم M-Tag فراہمی کاؤنٹرز رات 12 بجے تک فراہمی کا اعلان ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم کی جانب سے کیا گیا ،اسلام آباد کے شہریوں کو M-Tag کی سروسز 24/7 اور رات گئے تک فراہمی سے شہری استفادہ حاصل کر سکتے ہیں ۔