او آئی سی-کامسٹیک اور نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے اشتراک سے 20 سودانی انجینئروں کو جدید ٹیکنیکل ٹریننگ کے سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سوڈانی انجینئرز کی تکنیکی مہارتوں کو مزید نکھارنے کے بعد نیوٹیک میں تقریب،کامسٹیک اور نیوٹیک کے تعاون سے سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔ سوڈانی طلبا کے لیے نیوٹیک میں خصوصی تکنیکی تربیتی پروگرام کے بعد سرٹیفکیٹ کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد ہوا .

جس میں 20 سوڈانی انجینئرز کو مشترکہ طور پر کامسٹیک اور نیوٹیک یونیورسٹی کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیے گئے۔ان طلبا نے CAD/CAM/CNC آپریشنز اور مشین بلڈنگ کورسسز سے مکمل کیے۔ کامسٹیک اور نیوٹیک کی مشترکہ کوشش سے ان طلبا نے جدید مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجیز میں، بشمول کمپیوٹر کی مدد سے ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ، CNCآپریشنز، اور مشین کی تعمیر، صنعت سے متعلقہ تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنا سیکھا۔ پاکستان میں جمہوریہ سوڈان کے سفیر صالح محمد احمد محمد صدیق بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، کوآرڈینیٹر جنرل اوآئی سی تھے۔

ریکٹر نیوٹیک لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز(ر) نے سوڈان ایمبیسی کے سینئر حکام کو نیوٹیک میں خوش آمدید کہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں جمہوریہ سوڈان کے سفیر نے نیوٹیک اور کامسٹیک کو سراہا۔
اور اعلیٰ معیار کی تکنیکی تربیت فراہم کرنے میں نیوٹیک کی کوششوں کی تعریف کی ان کا کہنا تھا کہ نیوٹیک میں عملی تعلیم جدید صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ ہے بین الاقوامی صلاحیت سازی میں تعاون کے لیے او آئی سی اور کامسٹیک کے ساتھ شراکت داری کا عزم قابل تعریف ہے سوڈان میں صنعتی ترقی کے لیے پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، کوآرڈینیٹر جنرل او آئی سی نے کہا کہ اس طر ح تربیتی اقدامات نوجوان پیشہ ور افراد کو صنعت سے متعلقہ مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ اس طرح کے باہمی تعاون کے پروگرام نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں.