راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )بنی تا اصغر مال روڈ کی تاجر برادری نے اپنے نئے سفر کا آغاز کر دیا۔ نومنتخب عہدیداران کی پروقار تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے دوران شہر کی سیاسی و تجارتی قیادت نے اتحاد اور ترقی کا عزم دہرایا ، قیادت کا حلف اور اعزازات:تقریب میں گروپ لیڈر چوہدری طارق، چیئرمین ملک خرم حفیظ، صدر شیخ ایوب اور جنرل سیکرٹری شیخ فیصل اور دیگر عہدیداران سے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے حلف لیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر حنیف عباسی، سابق میئر سردار نسیم، اور ایم پی اے راجہ حنیف، کہ تاجر ملک کی معیشت کا پہیہ چلاتے ہیں، ان کے مسائل کا حل ہماری پہلی ترجیح ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما خالد نواز بوبی اور ذیشان مہدی نے بھی تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے صدر شاہد غفور پراچہ نے بڑا اعلان کرتے ہوئے نومنتخب جنرل سیکرٹری شیخ فیصل کو ان کی صلاحیتوں کے اعتراف میں مرکزی انجمن تاجران کا نائب صدر نامزد کر دیا، جس پر شرکاء نے تالیاں بجا کر بھرپور خیر مقدم کیا۔
تاجر برادری کی بھرپور نمائندگی تقریب میں شہر بھر کی اہم تاجر شخصیات نے شرکت کر کے یکجہتی کا اظہار کیا، جن میں شامل تھے جاوید مغل ایڈووکیٹ خواجہ شہزادہ (چیئرمین پرائز کنٹرول کمیٹی) ، ملک سہیل (صدر انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ) ، سیف اللہ خان (صدر پیرودھائی) ، چوہدری عبد الرؤف (صدر انار کلی بازار) ، نومنتخب صدر شیخ ایوب اور جنرل سیکرٹری شیخ فیصل نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عہد کیا کہ وہ بازار کے تمام مسائل کو حل کرنے اور تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے.

