اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)اسلام آباد اسپیشل عدالت سنٹرل نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف فراڈ کیس میں ایف آئی اے کی درخواست ضمانت منسوخی منظور کرلی۔ اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
قبل ازیں عدالت نے صلح کی بنیاد پر نجف حمید کی ضمانت منظور کی تھی، تاہم ایف آئی اے کی جانب سے ضمانت منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔ عدالت میں نجف حمید موجود نہ ہونے کی وجہ سے انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

