اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ مضبوط حکومتی قیادت اور گیٹس فائونڈیشن جیسے قابل اعتماد شراکت داروں کے تعاون سے پاکستان فیصلہ کن انداز میں پولیو کے مکمل خاتمے کی جانب گامزن ہے۔
انہوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو آگے بڑھانے اور صحت کے وسیع تر نتائج کو مضبوط بنانے میں ان کی طویل خدمات اور گراں قدر مہارت کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر کیتھی نیوزیل کو ان کی حالیہ تقرری پر مبارکباد پیش کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیٹس فائونڈیشن کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) کا دورہ کے دوران کیا ۔انہوں نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ وفد میں گیٹس فائونڈیشن کے صدر برائے عالمی ترقی کرس ایلیاس اور ڈائریکٹر پولیو کیتھی نیوزیل شامل تھیں۔
عائشہ رضا فاروق نے ڈاکٹر کیتھی نیوزیل کو ان کی حالیہ تقرری پر مبارکباد پیش کی اور پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو آگے بڑھانے اور صحت کے وسیع تر نتائج کو مضبوط بنانے میں ان کی طویل خدمات اور گراں قدر مہارت کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ مضبوط حکومتی قیادت اور گیٹس فائونڈیشن جیسے قابل اعتماد شراکت داروں کے تعاون سے پاکستان فیصلہ کن انداز میں پولیو کے مکمل خاتمے کی جانب گامزن ہے۔

