اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر برائے میرین افیئرز محمد جنید انور چودھری نے AD Ports گروپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹرمینل کی کارگو ہینڈلنگ چارجز کو مناسب بنائیں تاکہ بندرگاہ کی سرگرمیاں زیادہ کاروباری دوستانہ اور مسابقتی بن سکیں وزیر نے یہ خیالات AD Ports گروپ کی ایک وفد سے اپنی دفتر میں ملاقات کے دوران ظاہر کیے، جس میں دونوں فریقوں نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT) میں جاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔
AD Ports گروپ کے وفد کی قیادت ریجنل CEO عبدالعزیز زاید الشمسی نے کی، جس میں نائب صدر رئیل اسٹیٹ عبداللہ الانصاری، بورڈ ممبر KGTL/KGTML مصطفیٰ احمد، کنٹری ہیڈ پاکستان AD Ports عادل الحصانی، CEO KGTL/KGTML خرم عزیز خان، پروجیکٹ مینیجر رئیل اسٹیٹ عدنان بلاٹھ اور قانونی مشیر صبور کرامت شامل تھےوفاقی وزیر نے کرینز اور لوڈرز سمیت میکانائزیشن اور ڈیجیٹائزیشن آلات کی خریداری کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ KGTL اور KGTML ٹرمینلز پر کارگو ہینڈلنگ کی کارکردگی اور مؤثریت کو بہتر بنایا جا سکے۔
جواب میں، AD Ports گروپ نے موجودہ کارگو ہینڈلنگ چارجز کا جائزہ لینے پر اتفاق کیا۔ اس مقصد کے لیے ایک مذاکراتی کمیٹی قائم کی گئی ہے یہ کمیٹی، جس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین ریئر ایڈمرل شاہد احمد (ریٹائرڈ)، SI (M), S Bt اور AD Ports گروپ کے پاکستان نمائندہ شامل ہیں، اپنی سفارشات سات دن کے اندر جمع کروائے گی۔

