جی 14/1 ہاؤسنگ اسکینڈل: 51 کروڑ کرپشن کیس میں ایف جی ای ایچ اے کے دو افسران سمیت پانچ ملزمان گرفتار

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ سیکٹر جی 14/1 میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا معاملہ ایف آئی اے نے عدالت سے عبوری ضمانت خارج ہو نے پر ایف جی ای ایچ اے کےدو افسر ، تین پراپر ٹی ڈیلروں سمیت پانچ ملزمان کو گر فتار کر لیا ، ملزمان کے خلاف مقد مہ درج تھا کہ انھوں نےہ چھلو گائوں کے 51کروڑ روپے کے بی یو پی کی مد میں کر پشن کی ہے کروڑوں روپے ان کے اکائونٹس میں گئے ملزمان جن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف جی ایچ اے وقاص بلوچ سب انجینیئر اسحاق عبید اور پراپرٹی ڈیلر ملک عامر ملک واصف رفیق مغل نے ملی بھگت کر کے کروڑوں روپے کی کرپشن کی اور عدالت سے عبوری ضمانت لے رکھی تھی .

منگل سے روز سماعت کے درران ایف آئی اے اور متاثرین بھی عدالت میں پیش ہوئے وکلا کے دلائل کے بعد عدالت نے ضمانت خارج کر دی جس پر ایف آئی اے نے مذکورہ بالا پانچ ملزمان کو گر فتار کر لیا دیگر جن کو متا ثرین نے نامزد کیا ان میں سجاد احمد خان‘ راجہ عتیق الرحمن‘ الطاف خان پراپرٹی ڈیلر جواد ارشد‘ ثاقب محمود سمیت دیگر جن میں تحصیلدار عرفان ڈوگر بھی شامل ہیں۔ ڈی جی کی ہدائت پر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی نے معاملہ کی تحقیقات کر کے ڈپٹی کمشنر یاسر قیوم، تحصیلدار عرفان ڈوگر، وقاص بلوچ سب انجینیئر اسحاق عبید سمیت پانچ کو معطل کر کے رپورٹ و فاقی وزیر ہاوسنگ کو بھیجوادی تھی ایف آئی اے نے ڈپٹی کمشنر یاسر قیوم کو گر فتار کر کے جیل روانہ کر دیا تھا یاد رہے کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے ملزمان کو جلد گر فتا ر کر نے کی سخت ہدائت کر رکھی ہے۔