اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے مشیر اختیار ولی نے کہا ہے کہ ہم مانتے ہیں عمران خان کی آنکھ کا ایشو ہے لیکن 85 فیصد بینائی جانے کی بات درست نہیں،نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اختیار ولی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی 85 فیصد بینائی کا بیانیہ سیاسی بیانیہ ہے، یہ ڈیڑھ سال سے این آر او مانگ رہے ہیں تاکہ بانی پی ٹی آئی باہر آسکے، پروگرام میں شامل رہنما تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ ہمیں حکومت کے ڈاکٹروں پر اعتبار نہیں، بانی پی ٹی آئی کے معالج کو ساتھ ہونا چاہیے، جب تک بانی پی ٹی آئی کا علاج نہیں ہوتا احتجاج جاری رہے گا۔

