رمضان المبارک میں ریلوے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں عارضی تبدیلی

لاہور(بیورو رپورٹ ) رمضان المبارک میں ریلوے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں عارضی تبدیلی کر دی گئی ، کل سے ریزرویشن دفاتر صبح 7:30 سے شام 5:30 تک کھلے رہیں گے، جمعہ کے روز 12:30 سے دوپہر 2 بجے تک نماز کا وقفہ ہو گا ، دوسری جانب سنگل شفٹ ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی علاوہ ازیں یہ اوقات کار 15رمضان المبارک تک لاگو رہیں گے۔