بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی عوامی دباؤ سے ہوگی.معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی عوامی پریشر سے ہی ہوگی معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اب سڑکوں کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، سہیل آفریدی کا کنٹینر تیار ہے، اس بار نتائج چاہتے ہیں شفیع جان نے کہا کہ ہم کوئی جیل نہیں توڑیں گے، رہائی فورس پر کام ہو رہا ہے، سٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری سہیل آفریدی کی ہے، جب کنٹینر پر چڑھیں گے تو اس کا رخ کسی بھی جگہ ہوسکتا ہے۔