اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے شعبہ ریونیو میں کروڑوں روپے مالیت کے گھپلوں کا انکشاف، کیپیٹل نیوز پوائنٹ کو ذرائع نے بتایا کہ ڈی جی کے حکم پر معاملے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ افسران مبینہ طور پر ڈیلی ویجز ملازمین کے ذریعے کرپشن کرتے تھے دو ملازم فارغ کردیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن اتھارٹی کے شعبہ ریونیو جہاں پلاٹوں کی ٹرانسفر سمیت دیگر فنانس کے معاملات جن میں پراپرٹی ٹیکس‘ پانی کا بل‘ صفائی ٹیکس سمیت دیگر شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنل آڈٹ نے معاملے کی تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ اس میں کرپشن سامنے آگئیں جس پر ریونیو کے افسران جن میں اسسٹنٹ علی رضا‘ حسن میر ڈپٹی ڈائریکٹر عزیز اﷲ شاہ سمیت دیگر ماتحت شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے سے ڈی جی ہائوسنگ کو پتہ چلا تو انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سکیورٹی کو تحقیقات کے لئے احکامات جاری کردیئے ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں جبکہ دوسری جانب ایک افسرا نے جن ماتحت ملازمین کے ذریعے مبینہ کرپشن کی تھیں کو فارغ کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد مذکورہ بالا افسران میں سے تعین کیا جائے گا کونسا افسر ملوث ہے تحقیقات کے بعد کرپشن میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

