سیاسی پارٹی جماعت اسلامی کے امیر کا اقوام متحدہ سے عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے تدارک کا مطالبہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)‌امیر سیاسی پارٹی جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ دنیا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت و تعصب کا رویہ اپنایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ اسلامو فوبیا کے تدارک کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں امیر سیاسی پارٹی جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے نام پر مسلمانوں کو ظلم وتشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مسلمانوں کے خلاف نفرت بلاجواز ہے۔

امیر سیاسی پارٹی جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جس میں اقلیتوں کے حقوق واضح ہیں۔ پاکستان میں تمام اقلیتیں عزت و احترام کے ساتھ بلاخوف و خطر زندگی بسر کر رہی ہیں۔