اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )موبی لنک جیز کیش نے اپنے کسٹمرز کو لوٹنے کا انوکھا طریقہ اختیار کر لیا پیکج کی اڑ میں شہریوں سے ڈبل رقم ہتھیانے کا انکشاف ایک شہری شکایت لے کر چیئرمین پی ٹی اے تک جا پہنچا جس پر موبلنگ جیز کیش کمپنی کے افسران کی دوڑیں لگ گئی اور شہری کو پیکج کی اڑ میں ہتھیائی گئی رقم واپس مل گئی.
چیئرمین پی ٹی اے نے کمپنی کے خلاف تحقیقات کا حکم صادر کر دیا اور کپیپٹل نیوز پوائنٹ کو ذرائع نے بتایا کہ موبلنگ جیز کمپنی پیکج کی اڑ میں کئی صارفین کے ساتھ لاکھوں روپے کا فراڈ کر چکی ہے گزشتہ ماہ ایک شہری نے ماہانہ پیکج لگایا تو جائز کیش کمپنی نے شہری کا پیکج تو لگا دیا مگر جیز کیش سے موبلنگ کمپنی نے ڈبل پیکج کی رقم کاٹ لی جس پر موبلنک کمپنی کو شکایت کی گئی جس پر کمپنی کے حکام کا کہنا تھا کہ رقم 24 گھنٹے میں واپس ا جائے گی لیکن واپس نہ ائی جس پر موبی لنک جیز کیش کمپنی کے خلاف صارف نے چیئرمین پی ٹی اے کو ایک تحریری شکایت کر دی.
جس پر چیئرمین پی ٹی اے نے فوری ایکشن لیا تو ایک گھنٹے کے اندر ڈبل رقم واپس کر دی گئی اور کمپنی موبی لنک کے نمائندے نے شکایت کنندہ سے اس کے موبائل نمبر پر رابطہ کر کے بتایا کہ اپ کی رقم واپس کر دی گئی ہے تاہم دوسری جانب چیئرمین پی ٹی اے کے احکامات کی روشنی میں کمپنی کے خلاف شہری کی شکایت پر تحقیقات کا اغاز کر دیا گیا ہے یاد رہے کہ ما فروری میں جائز کا پیکج لگایا گیا تھا جس کی مالیت 2800 روپے تھی لیکن کمپنی نے ایک پیکج کیا اور رقم ڈبل وصول کر لی تھی.

