اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے دورے پر روانہ ہوگئے، ذرائع کے مطابق وہ ایران میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کی ملاقاتوں میں آبنائے ہرمز سے متعلق صورتحال پر بات چیت ہوگی، اس کے علاوہ دیگر اہم معاملات بھی زیر بحث آئیں گے ، ذرائع کے مطابق پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

