بحیرۂ احمر میں حوثیوں کا کارگو جہاز پر مبینہ حملہ، عملے کے 3 ارکان ہلاک

صنعاء (ویب ڈیسک) بحیرۂ احمر میں باب المندب کے مقام پر حوثیوں کی جانب سے کارگو جہاز پر حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں ، یمنی حکومت اور کوسٹ گارڈ ذرائع کے مطابق حملے میں کارگو جہاز کے ڈیک کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں عملے کے 3 ارکان ہلاک ہوگئے ، میری ٹائم سیکیورٹی ذرائع نے بھی بحیرۂ احمر میں کارگو جہاز کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق خلیج عمان میں بھی ایک کنٹینر شپ کو واقعہ پیش آنے کی اطلاع ہے ، میری ٹائم سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیج عمان میں پاناما کے پرچم بردار کنٹینر جہاز پر ممکنہ طور پر میزائل حملہ کیا گیا، جو پاکستانی ساحل سے تقریباً 71 ناٹیکل میل کے فاصلے پر پیش آیا۔