اسلام آباد (سٹا ف رپورٹر) وزارت مذہبی امور نے پاکستان سے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق حج پروازوں کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا اور یہ سلسلہ 21 مئی تک جاری رہے گا، وزارت نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پرواز کی معلومات پاک حج 2026 موبائل ایپ کے ذریعے حاصل کریں۔ اس کے علاوہ، حج پروازوں کی تفصیلات وزارت کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں ،وزارت مذہبی امور نے عازمین حج سے کہا ہے کہ وہ آئندہ اعلانات اور کسی بھی تازہ اپ ڈیٹ کے لیے پاک حج 2026 موبائل ایپ دیکھتے رہیں تاکہ پروازوں اور دیگر ضروری معلومات سے باخبر رہ سکیں۔

