کراچی(بیورو رپورٹ ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج اتار چڑھاؤ کے بعد اختتام منفی زون میں ہوا ، کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 53 ہزار 660 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم ٹریڈنگ کے دوران اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1200 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 51 ہزار 707 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 52 ہزار 660 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

