آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا وفد نیشنل پریس کلب کی نومنتخب قیادت سے ملاقات، صحافیوں کے بچوں کے تعلیمی مسائل کے حل کا وعدہ

اسلام آباد(سٹی رپورٹر ) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے وفد کی مرکزی صدر ڈاکٹر ابرار حسین ملک کی قیادت میں نیشنل پریس کلب آمد، این پی سی کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد پیش کی، وفد میں نائب صدر ملک دین اعوان، سنٹرل فنانس سیکرٹری قاسم عباس، سنٹرل ایگزیکٹو ممبر انتخاب حسین شامل تھے،وفد نے این پی سی کے نومنتخب صدر عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ، فنانس سیکرٹری عابد عباسی سمیت تمام نو منتخب قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے .

ڈاکٹر ابرار حسین ملک نے صحافیوں کے بچوں کو تعلیمی اداروں میںداخلے کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنے وعدہ کیا اور این پی سی کے ممبر گورننگ باڈی عاصم جیلانی کی تجویز پر تربیتی ورکشاپس کے ذریعے کیریئر کونسلنگ ،ایجوکیشن ایڈووکیسی اورجدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کیلئے اے آئی کی تعلیم کے حوالے سے ہر ممکن یقین دلایا، فورسز سکولزسسٹم اور بلیو ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے سی ای او برئر نذیرنے بھی این پی سی کی قیادت کو مبارکباد پٌیش کی اور کہا کہ میڈیا کاملکی تعمیر و ترقی میںہمیشہ اہم کردار رہا ہے،صحافیوں نے تعلیمی ترقی کیلئے ہمیشہ مثبت رپورٹنگ کی ہے، اس موقع پر این پی سی کے صدر عبدالزراق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ، فنانس سیکرٹری عابد عباسی، سینئر نائب صدر احتشام الحق، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری جاوید بھاگٹ، عامررفیق بٹ ،عاصم جیلانی، تنویر ، نثار احمد، مدثر لانگ نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میںملکر چلنے پر اتفاق کیا۔