کراچی (بیورو رپورٹ) مقامی مارکیٹ میں سونا سستا جبکہ چاندی کے دام میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 88 ہزار 462 روپے پر آگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 18 ہزار 777 روپے ہوگئی اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 7 ہزار 744 روپے کی سطح پر مستحکم رہی دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 30 ڈالر سستا ہو کر 4657 ڈالر پر آ گیا۔

