US-Iran Tensions Escalate as Trump Threatens Bombing, Iran Questions Negotiation Intent capitalnewspoint.com

ایران مذاکرات پر حتمی فیصلہ نہ ہوسکا، پاکستان کی جنگ بندی کوششوں کی تعریف. اسماعیل بقائی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے جمعے کو اسلام آباد میں مذاکرات کی حتمی تصدیق سے انکار کردیا، ذرائع کے مطابق ابھی سب کچھ زیر غور ہے ، حتمی نہیں، دوسری طرف ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوشش کی تعریف کی۔

ترجمان اسماعیل بقائی نےکہا کہ جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں، ایران کے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کر رہے ہیں، گزشتہ روز امریکی صدر نے اُمید ظاہر کی تھی کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعے کو ہوسکتا ہے اور اس میں اچھی خبر متوقع ہے، صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ آئندہ 36 سے 72 گھنٹوں میں مذاکرات کا امکان ظاہر کیا تھا۔