18 Officers Promoted at FIA Headquarters Rank Pinning Ceremony capitalnewspoint.com

ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں رینک پننگ تقریب، 18 افسران ترقی پا گئے

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں رینک پننگ کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز، ڈائریکٹرز، ترقی پانے والے افسران اور ان کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ ڈی جی ایف آئی اے نے انسپیکٹر سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے 13 افسران کو نئے رینکس لگائے، جبکہ سپریٹنڈنٹ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن کے عہدے پر ترقی پانے والے 5 افسران میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور فرض شناسی کسی بھی افسر کی اصل پہچان ہوتی ہے، لہٰذا ان اصولوں کو عملی زندگی میں ہمیشہ مقدم رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی نئے مواقع کے ساتھ نئی ذمہ داریاں بھی لاتی ہے، اور افسران اپنی بہترین کارکردگی سے ادارے کی نیک نامی میں مزید اضافہ کریں ، انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے قانون کی عملداری، انصاف کی فراہمی اور منظم جرائم کے خاتمے کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہا ہے، جس میں افسران کی محنت اور عزم بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے نے ترقی پانے والے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مزید جذبے، دیانتداری اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔