لاہور میں جدید پیڈل کلب “دی گارڈن پیڈل” کا افتتاح، کھیل اور طرزِ زندگی کے نئے دور کا آغاز

لاہور (بیورو رپورٹ )حال ہی میں لاہور میں اسپورٹس اور سماجی طرزِ زندگی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے، جب شہر کے جدید ترین پیڈل کلب دی گارڈن پیڈل کا افتتاح کیا گیا یہ کلب ہر سطح کے کھلاڑیوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور 24 گھنٹے کھلا رہتا ہے، جس کا مقصد دنیا کے تیزی سے مقبول ہونے والے کھیل پیڈل کو ایک متحرک اور کمیونٹی پر مبنی ماحول میں متعارف کرانا اور فروغ دینا ہے دی گارڈن اسپائس ریسٹورنٹ کے قریب گرین فورٹس 2 کے ساتھ واقع یہ کلب عالمی معیار کے مطابق جدید پیڈل کورٹ پر مشتمل ہے۔ اس کے ساتھ ایک پُرسکون فارم ہاؤس ماحول بھی موجود ہے جہاں منی گالف، وی آر گیمنگ اور ریسٹورنٹ جیسی سہولیات بھی دستیاب ہیں، جو اسے خاندان اور دوستوں کے لیے ایک بہترین مقام بناتی ہیں۔

دی گارڈن پیڈل کے بانی فائزان خالد نے کہا: “پیڈل صرف ایک کھیل نہیں بلکہ ایک سماجی تجربہ ہے جو لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے۔ ہمارا وژن ایک ایسا مرکز بنانا ہے جہاں لاہور کی کمیونٹی اکٹھی ہو، صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لے، کھانا کھائے اور جدید اسپورٹس لائف اسٹائل سے لطف اندوز ہو۔ واضح رہے کہ پیڈل، جو ٹینس اور اسکواش کا دلچسپ امتزاج ہے، دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور دی گارڈن پیڈل لاہور کو اس عالمی رجحان میں نمایاں مقام دلانے کے لیے تیار ہے۔ یہ کلب صرف 4500 روپے میں پریمیم کورٹ کی سہولت فراہم کرتا ہے اور ایک فعال طرزِ زندگی کے فروغ کے لیے جدید سہولیات اور متحرک کمیونٹی ماحول پیش کرتا ہے۔