کراچی(بیورو رپورٹ ) انٹربینک میں آج بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 77 پیسے پر بند ہوا واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔

