ایف-14 اور ایف-15 متاثرین میں لینڈ شیئرنگ بنیاد پر پروویژنل آفر لیٹرز کی تقسیم

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کا ایک اور اہم سنگِ میل عبورسیکٹر F-14 اور F-15 کے متاثرین میں لینڈ شیئرنگ بنیاد کے تحت پروویژنل آفر لیٹرز) (POLکی تقسیم فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے سیکٹر F-14 اور F-15 اسلام آباد کے متاثرین کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی جنا ب کیپٹن( ریٹائرڈ )ظفر اقبال کی ہدایت پرلینڈ شیئرنگ بنیاد کے تحت متاثرین میں آج باقاعدہ طور پر پروویژنل آفر لیٹرز تقسیم کیے گئے، جس سے متاثرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ہاؤسنگ منصوبے کی کامیاب پیش رفت پر اعتماد مزید مضبوط ہوا۔

اس سلسلے میں سیکٹر F-14 اور F-15 اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ڈپٹی کمشنر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤ سنگ اتھارٹی اور ڈائریکٹر لینڈ نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے دوران متاثرین کو پروویژنل آفر لیٹرز فراہم کیے گئے جبکہ متعلقہ افسران نے متاثرین سے ملاقات بھی کی اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ ہاؤسنگ اتھارٹی ان کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے بروقت حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤ سنگ اتھارٹی نے کہا کہ سیکٹر F-14 اور F-15 وفاقی دارالحکومت کے اہم ترین رہائشی منصوبوں میں شمار ہوتے ہیں اور موفاقی وزیر وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ ، سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود ، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی جناب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال صاحب کی ہدایات کے مطابق ان منصوبوں پر ترقیاتی سرگرمیوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لینڈ شیئرنگ بنیاد کے تحت متاثرین کو ان کا جائز حق فراہم کرنا ہاؤسنگ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے اور آج کے اقدامات اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہیں حکام کا کہنا تھا کہ متاثرین کے مسائل کے حل، شفافیت کے فروغ اور اعتماد کی بحالی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں جبکہ ترقیاتی کاموں میں بھی نمایاں تیزی لائی جا چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکٹر F-14 اور F-15 مستقبل میں جدید رہائشی سہولیات سے آراستہ ایک مثالی ہاؤسنگ منصوبہ ثابت ہوں گے۔

تقریب میں شریک متاثرین نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ ترقیاتی اور انتظامی امور کو آگے بڑھایا جائے گا تاکہ منصوبہ جلد از جلد مکمل ہو سکے.