اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر ریلوے کی قومی ہیرو شہید لیاقت علی کے جنازے میں شرکت کریں گے شہید لیاقت علی کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 2 بجے پولیس لائنز اٹک میں ادا کی جائے گی۔ وزیر ریلوے شہید کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق منکور چوکی کے قریب خودکش بمبار کو بہادری سے روکنے والے ریلوے ملازم لیاقت علی نے گزشتہ روز وطن پر اپنی جان قربان کی۔ انہوں نے خودکش حملہ آور کو تن تنہا روک کر متعدد قیمتی جانیں بچائیں۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ شہید لیاقت علی کا جذبۂ قربانی اور بہادری پوری قوم کے لیے قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے لوگوں میں ایسے ہی جذبے موجود ہیں، دشمن ہمیں شکست نہیں دے سکتا انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا بڑا خطرہ ناکام بنانے والے شہید لیاقت علی کی بہادری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور یہ قربانی پوری قوم کے لیے ایک مثال بن گئی ہے۔ پاکستان ریلویز اپنے شہداء اور قومی ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

