ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

9 ماہ میں عوام سے 12 کھرب سے زائد پٹرولیم لیوی وصول، ایک نئی آئل ریفائنری بھی نہ لگ سکی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر ) و فاقی حکومت نے پیٹرول مہنگا کر نے کی آڑ میں عوام کی جیبوں سے گزشتہ 9 ماہ کے دوران عوام سے سے پٹرولیم لیوی کی مد میں 12 کھرب روپے سے زائد کی خطیر رقم وصول کیے ایک بھی ائیل ریفائنری نہ لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے حکومت نے آرمکو کمپنی سے پا کستان میں ا ئیل ریفائنری لگانے کا معاہدہ کر لیا ، پیٹرول مہنگا کر نے کی آڑ میں حکومت نے عوام کی جیبوں سے نو ماہ کے دوران ایک دستاویز کے مطابق صارفین سے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی مد میں 12 کھرب 5 ارب 18 کروڑ روپے وصول کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں بھی صارفین سے 35 ارب روپے کی اضافی رقم وصول کی گئی ہے.

جولائی 2025 میں صارفین سے 1 کھرب 45 ارب جبکہ اگست میں 1 کھرب 15 ارب روپے پٹرولیم لیوی کی مد میں لئے گئے، اسی طرح ستمبر میں صارفین سے لیوی کی مد میں 1 کھرب 11 ارب اور اکتوبر میں 1 کھرب 45 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا ہے،نومبر 2025 میں صارفین سے 1 کھرب 51 ارب اور دسمبر میں 1 کھرب 57 ارب پٹرولیم لیوی کی مد میں لیا گیا، اسی طرح جنوری 2026 میں صارفین سے پٹرولیم لیوی کی مد میں 1 کھرب 24 ارب روپے پٹرول لیوی وصول کی گئی۔

دستاویز کے مطابق فروری میں 1 کھرب 20 ارب اور مارچ میں 1 کھرب 37 ارب پٹرولیم لیوی وصول کی گئی ہے۔ 12 کھرب روپے سے زائد کی خطیر رقم وصول کیے اور ملک میں ایک بھی ائیل ریفائنری نہ لگا ئی بلکہ حکومت نے سعودی عرب سے معاہدہ کر لیا کہ وہ پاکستان میں سر مایہ کاری کریں جس کے بعد آرمکو کمپنی سے پا کستان میں ا ئیل ریفائنری لگانے کا معاہدہ کر لیا گیا ہے۔