ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

عالمی منڈی میں تیل سستا، مگر پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان کی جانب سے سستا پیٹرول خریدنے کے باوجود پاکستان میں ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جس نے پہلے ہی مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے پاکستان کے جہاز کو ایران امریکہ جنگ نہ روکنے کے باوجود پاکستان میں مسلسل تیل آ رہا ہے پاکستان چونکہ اپنی توانائی ضروریات کیلئے درآمدی ایندھن پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت آئندہ پٹرولیم قیمتوں کے جائزے میں ایک مرتبہ پھر قیمتیں بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ حکومت پٹرول کی قیمت میں کم از کم 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا سکتا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔