مسلم لیگ (ن) قیادت کا عوامی رابطہ مہم اور ترقیاتی کام تیز کرنے کا عزم

راولپنڈی (سٹی رپورٹر) پوٹھوہار ٹاؤن راولپنڈی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منتخب ارکانِ اسمبلی کا عوامی رابطہ مہم اور علاقائی ترقی کے لیے عزم۔ حلقہ این اے 53 سے ایم این اے راجہ قمر الاسلام، پارلیمانی سیکرٹری چوہدری نعیم اعجاز، ایم پی اے پی پی 11 چوہدری عمران الیاس اور ایم پی اے پی پی 12 محسن ایوب خان اپنے حلقوں میں سیاسی و سماجی طور پر مکمل متحرک ہیں۔ عوام کی جانب سے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور پارٹی قیادت پر عوامی اعتماد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

جہاں ایک طرف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے کی مجموعی ترقی، خوشحالی اور سرمایہ کاری کے لیے بیرونی دوروں اور مختلف عوامی منصوبوں پر دن رات بہترین کام کر رہی ہیں، وہیں راولپنڈی کی مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت عوام کو درپیش مشکلات سے بھی مکمل باخبر ہے اور ان کے حل کے لیے کوشاں ہے قیادت عوام کی آواز بننے کے لیے تیارملک میں جاری مہنگائی کے فقدان اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام کو درپیش پریشانی کا مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت کو پورا احساس ہے پارٹی کا عزم: ایم این اے راجہ قمر الاسلام اور تمام مقامی ارکانِ اسمبلی نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ حکومت کے اعلیٰ ایوانوں میں عوام کی مؤثر آواز بنیں گے۔ قیادت حکومت کے ساتھ مل کر دن رات کام کر رہی ہے تاکہ مہنگائی کو کم کرنے اور پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات سے عوام کو بچانے کے لیے ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

راولپنڈی اور پوٹھوہار ٹاؤن میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافے اور شدید گرمی کے پیشِ نظر مسلم لیگ (ن) راولپنڈی اپنے شہریوں کی صحت و تندرستی کے لیے فکر مند ہے۔ ہیٹ اسٹروک (Heat Stroke) کے خطرے سے بچنے کے لیے شہریوں سے زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کرنے کی اپیل کی جاتی ہے، جبکہ پارٹی کارکناں کو بھی ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ عوامی مقامات پر ٹھنڈے پانی کی سبیلوں کا اہتمام کریں “صاف ستھرا پنجاب” مہم کو مزید متحرک کرنے کا مطالبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے “صاف ستھرا پنجاب” وژن کو مقامی سطح پر سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے مسلم لیگ (ن) راولپنڈی آفیشل انتظامیہ اور صفائی کی ٹیموں کو مزید متحرک اور تیز رفتار کرنے پر زور دیتی ہے۔ بالخصوص قائد اعظم کالونی اور اس کے گرد و نواح میں صفائی کے عمل کی سست روی کو دور کر کے گندگی کے ڈھیروں کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

قائد اعظم کالونی اور اردگرد کے علاقوں میں گیس کی نئی پائپ لائنیں بچھانے کے لیے جو کھدائی کی گئی تھی، اس کے بعد بننے والے گڑھوں کا مسلم لیگ (ن) کے نمائندوں نے سخت نوٹس لیا ہے۔ عوام کی سہولت اور سفری مشکلات کے خاتمے کے لیے راجہ قمر الاسلام، چوہدری نعیم اعجاز، چوہدری عمران الیاس اور محسن ایوب خان متعلقہ اداروں کو فوری ہدایات جاری کر رہے ہیں ان تمام متاثرہ سڑکوں کی فوری مرمت (Repairing) کا کام شروع کروایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں اور کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) راولپنڈی اپنے قائدین کی سرکردگی میں عوام کی خدمت اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے سفر کو اسی طرح مثبت نتائج کے ساتھ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔