اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں کیلئے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دے رکھا ہے، شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے مویشی منڈیوں کے اطراف خصوصی ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں،چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک، ٹریفک پلان کے مطابق 350 سے زائد افسران و جوان فرائض سرانجام دیں گے.
شہری مویشی منڈیوں میں روڈ پر گاڑیاں پارک کرنے سے گریز کریں صرف مختص کردہ پارکنگ میں گاڑی پارک کریں ، اسلام آباد ٹریفک پولیس عید کے دنوں میں شہریوں کی رہنمائی کیلئے ہمہ وقت موجود رہے گی، شہریوں سے گزارش ہے کہ جاری کردہ ٹریفک پلان پر عمل کریں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں.

