سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات کی درخواست پر سماعت کرنے والا سنگل بنچ تحلیل، فائل چیف جسٹس کو ارسال

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات کی درخواست سننے والا سنگل بنچ تحلیل ہو گیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے فائل چیف جسٹس کو بھیجوا دی، مناسب حکم کے لئے فائل چیف جسٹس کو بھیجوا رہے ہیں، آج کی سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

حکم نامے کے مطابق رجسٹرار ہائیکورٹ نے رپورٹ جمع کرائی ہے، رجسٹرار کی رپورٹ کے مطابق اسی طرح کے اور بھی کیسز لارجر بنچ میں زیر التوا ہیں، عدالتی حکم میں میں یہ بھی کہا گیا کہ اس کیس کی فائل مناسب حکم کے لیے چیف جسٹس کو بھیجوائی جا رہی ہے ، یاد رہے بجٹ مشاورت کے لیے سہیل آفریدی اور مزمل اسلم نے بانی سے ملاقات کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔